Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدرسہ مصباح العلوم آسنسول کا بیسواں جلسہ دستاربندی آج

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : سابقہ روایات اور تزک و احتشام کے ساتھ مدرسہ مصباح العلوم ، آسنسول کا بیسواں جلسہ دستاربندی 14 فروری بروز بدھ بعد نماز عشاء آسنسول کے چوک بازار ، تالپوکھریا میں ہونے جارہا ہے۔ جس کی صدارت حضرت مولانا مفتی، قاری و الحاج محمد خورشید اکرم رحمانی صاحب، امام و خطیب جامع مسجد آسنسول اور قیادت حضرت مولانا ابوالکلام حسامی، مہتم مدرسہ مصباح العلوم آسنسول اور زیر نگرانی جناب الحاج عبدالجلیل صاحب، سابق ایم آئی سی ، صدر و متولی مدرسہ ہذا ، جناب محمد سمیع الدین ایڈوکیٹ، متولی و سکریٹری مدرسہ ہذا اور جناب مولانا قربان علی صاحب، معمر استاد مدرسہ ہذا فرمائیں گے۔ مذکورہ جلسے میں مورخ اسلام مقرر زماں خطیب بیباک حضرت علامہ و مولانا محمد کفیل اشرف صاحب ازہری چترویدی ، لکھنو خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ مداح رسول شاعر اسلام حضرت مولانا و مفتی تبارک حسین قاسمی چترویدی، امام و خطیب عید گاہ والی مسجد ریلپار آسنسول اور حضرت نظر الاسلام مظاہری ، جام تاڑہ جھارکھنڈ اپنی مترنم آواز میں نعت شریف پیش کریں گے۔ حضرت مولانا انیس الرحمان صاحب، استاد مدرسہ مصباح العلوم جلسے کی نقابت فرمائیں گے ۔اس کے علاوہ مقامی علمائے کرام و ائمہ مساجد بطور مہمانان خصوصی اسٹیج پر رونق افروز رہیں گے۔ اس جلسہ دستاربندی میں حافظ محمد کیف سلمہ ابن محمد آفتاب صاحب مرحوم ، تالپوکھریا آسنسول، حافظ محمد صادق رحمانی سلمہ ابن انیس الرحمان مظاھری ،ہزاری باغ اور حافظ محمد آزاد سلمہ ابن محمد ادریس صاحب ، کسٹوکا کے سروں پر دستار باندھی جائے گی۔ مذکورہ جلسے میں مستورات کے لیے معقول انتظام ٹی وی اسکرین کے ساتھ تالپوکھریا جونیئر ہائی اسکول میں کیا گیا ہے ۔اراکین جلسہ کمیٹی نے آسنسول و اطراف کے مسلمانوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔