Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کارپوریشن کے ایک بی جے پی کونسلر نے چھوڑا پارٹی ، ترنمول میں ہونے شامل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*آسنسول 26 جون : آسنسول میں ترنمول کانگریس سپریموں کے دورے سے قبل بی جے پی کو ترنمول نے ایک دھچکا دیا ہے ۔ وارڈ نمبر 69 کے بی جے پی کونسلر سو شانت منڈل نے اپنے تقریباً ڈیڑھ سو حامیوں کے ساتھ بی جے پی پارٹی کو چھوڑ کر ریاستی وزیر مولاے گھٹک کے ہاتھوں ترنمول کانگریس کا جھنڈا تھام کر نیی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ واضح ہو کہ 2022کے کارپوریشن انتخاب میں 106 وارڈوں میں ترنمول کانگریس نے 91 سیٹ جیت کر آسنسول کارپوریشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کر کارپوریشن بورڈ پر اپنا قبضہ جما لیا تھا۔ بی جے پی نے 7 سیٹ پر جیت درج کرائی تھی وہیں کانگریس نے 3 ، سی پی ایم نے ایک اور آذاد امید وار چار سیٹ جیت سکی تھی۔انتخاب کے بعد ہی کانگریس کے ایک کونسلر اور ایک آزاد کونسلر ترنمول میں شامل ہو گئے تھے۔اس با بی جے پی کے ایک کونسلر کی شمولیت سے ترنمول کانگریس کے کونسلروں کی تعداد 94 ہوگیی ہے۔*