Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*” خون عطیہ ایک نیک عمل ہے۔” آسنسول کے دو نوجوان نے دو ضرورت مندوں کے لیے خون عطیہ کر کے اس نیک کام میں اپنا نام درج کرایا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : خون عطیہ ایک عظیم عمل ہے۔ آپ کا ایک یونٹ خون کسی کی جان بچانے میں مددگار ہوگا۔ اس لئے ہمیں اس عظیم عمل میں آگے آنے کی ضرورت ہے۔ خون عطیہ کے فعال نوجوان بلال خان سے ملی جانکاری کے مطابق آسنسول کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج مریضہ ثانیہ پروین کو فوری طور پر O پوزیٹیو خون کی ضرورت تھی جسے آسنسول ینگ جنریشن بلڈ ڈونرس کے ایک نوجوان نے رات کے 10.50 منٹ میں آسنسول ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں جاکر اپنا خون دیا۔ بلال خان نے بلڈ بینک کے میڈیکل آفیسر اور اسٹاف میں پلک دا، بپاشا دیدی کے علاوہ ٹیکنیکل اسٹاف نے بھر پور تعاون کیا۔وہیں اسی رات محمد شمیم کو A پوزیٹیو خون کی ضرورت تھی وہ بھی آسنسول کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہیں محمد چاند نے خون عطیہ کر کے اس نیک کام میں اپنا نام درج کرایا۔ ان دونوں معاملے میں خون عطیہ کے فعال نوجوان نے آسنسول ینگ جنریشن کی ٹیم اور اسپتال کے اسٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔