کلٹی:- آسنسول کے کلٹی تھانہ کے نعمت پور چوکی کے تحت چناکوڑی روڈ کے سودپور ایریا آفس سے متصل پانی بھرے گڑھے سے ایک خاتون کی سڑی گلی ہوئی لاش برآمد ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی کا ماحول قائم ہوگیا ہے۔ نعمت پور چوکی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے آسنسول ضلع اسپتال بھیج دیا، ہلاک ہونے والی خاتون کا نام سمن کماری (37) نمبر 3 نونیا پاڑہ، چناکوڑی کی بتایا جاتا ہے۔ تھانہ نعمت پور کی پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ ہر روز کی طرح صبح گھر سے نکلی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی اتوار کو برآمد ہونے پر علاقے میں سوگ کا سایہ چھایا ہوا ہے۔








Post Views: 137










