Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*برن پور ایسکو اسپتال کے ٹھیکہ ملازمین نے کئی اھم مطالبات کی حمایت میں احتجاج کا مظاہرہ کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_2

برن پور : بھارتیہ مزدور سنگھ سے منسلک برن پور ٹھیکہ دار مزدور سنگھ کی جانب سے برن پور ایسکو اسپتال کے ملازمین نے اپنے کئی مطالبات کی حمایت میں سوموار کے دن برن پور اسپتال کے مین گیٹ پر احتجاج کا مظاہرہ کیا اور برن پور اسپتال کے سی ایم او (آئی سی) کو میمورنڈم پیش کیا جس کی کاپی ڈپٹی چیف لیبر کمشنر کو بھی دی گئی ہے ۔ یونین کے جنرل سکریٹری سنجیت پرساد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ایسکو اسپتال انتظامیہ کنٹریکٹرز ملازمین سے 26/27 دن کام کراتی ہے اور 24 دن کا اجرت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی پڑنے پر باہر جانے کے لئے آؤٹ پاس جاری کرنا ہوگا۔ ٹھیکہ دار کے ذریعے دھمکی دینے کو بند کرنے کے علاوہ دیگر کئی اھم مطالبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دو گھنٹے ہڑتال کر کے ٹھیکہ ملازمین احتجاج میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے 15 دنوں کے اندر تمام مطالبات پورا کرنے کی گذارش کی ہے۔