عالمی شہرت یافتہ سوشل ورکر فیروز خان ایف کے نے ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو ایک مکتوب لکھ کر آسنسول کارپوریشن کے فنڈ کا صحیح استعمال اور اس کی نگرانی کی اپیل کی۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی سرکار کی جانب سے اٹھاءے جانے والے قدم کی سراہنا کی۔انہوں نے لکھا ہے کہ آپ کی قیادت (ممتا بنرجی) میں آسنسول کارپوریشن کے ہر ایک وارڈ کی ترقی کے لیے 30 لاکھ روپیے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔یہ ایک مستحسن قدم ہے۔آپ کے اس فیصلے سے آسنسول کے شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا بھی فایدہ پہنچے گا۔عام لوگوں کی فلاح اور ریاست کی ترقی دنوں پر آپ کی سرکار کی نگاہ قابل تعریف ہے۔لیکن فکر کی بات یہ ہے کہ آسنسول کارپوریشن کے ہر ایک کانسلر کے لیے مختص کی گءی 30 لاکھ کی رقم کا صحیح استعمال کیا جارہا ہے ؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنے ، فنڈ کا صحیح استعمال کی نگرانی سمیت آپ کے پاس مکمل جانکاری حاصل ہو اس کے لیے ایک نگراں ٹیم ہونی چاہیے ۔اس جانب خاص نگرانی کی ضرورت ہے کہ کانسلر فنڈ کا صحیح استعمال ترقیاتی کاموں کے لیے کر رہے ہیں اور اسکا غلط استعمال نہیں ہورہا ہے۔اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ ایک خاص ٹیم اس کی نگرانی کرے۔





















