Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول HOPE فاؤنڈیشن نے جگایا نیا HOPE آسنسول واطراف کے 13 ہونہار طلبہ کو اعزاز اور مفت آنکھ جانچ کیمپ کاانعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*آسنسول HOPE فاؤنڈیشن نے جگایا نیا HOPE                                                                        آسنسول واطراف کے 13 ہونہار طلبہ کو اعزاز اور مفت آنکھ جانچ کیمپ کاانعقاد*


رپورٹ :
*امتیاز احمد  انصاری*                                                          حالات کارونارونے سے بہتر ہے ان حالات کو بدلنے کی کوشش کے اقدامات کرنا۔ شمالی آسنسول کے تعلیم یافتہ برسر روزگار نوجوانوں نے اس بات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حاصل شدہ وسائل میں سماجی تعلیمی خدمات انجام دینے کے مقصد سےگذشتہ سال 8 فروری کو ” آسنسول ہوپ فاؤنڈیشن” نامی ادارہ کی بنیاد ڈالی۔ اس قلیل مدت میں اس ادارہ کے جیالوں نے ضرورت مندوں کے درمیان اشیائے خورد و نوش تقسیم کئے تو سیلاب متاثرین کے لئے کھانے پینے کا نظم اور تعلیمی بیداری پروگرام کے انعقاد۔اب اسی سلسلے کو دراز کرتے ہوئے منگل کے دن بابو تالاب میں واقع صدیقی مدرسہ میں جہاں ایک طرف مفت آنکھ جانچ  کیمپ کاانعقاد کیا تو وہیں دوسری طرف آسنسول واطراف کے ملت کے ان 13 ہونہار بچے وبچیاں جنہوں نے میڈیکل کے میدان، نیٹ امتحان اور مدھیامک وہائیرسکںڈری امتحانات میں ضلعی سطح پر ٹاپر مقام حاصل کیا انہیں Gems of Asansol  کے ایوارڈ سے سرفراز کیا۔ ایوارڈ یافتگان میں ڈاکٹر نوشین ذکی ،ڈاکٹر تسنیم اشرف،انبساط ثانیہ کمال،میر مختار،ثنااصغر،فہد آبو ،عدنان رضا،عارفہ خالد،تحریم فلک،اویس رضا،عاطف اسلم،زویا ناز اور اریبہ نوازکے شامل  ہیں۔ ان تمام طلبہ کو مجلس میں موجود مہمانان مولانا محمد خالد قاسمی،ماسٹر محمد کمال، ماسٹر محمد سجاد عالم،ماسٹر نثار احمد،ماسٹر محمد جمیل،وجیہہ الدین جمال اور امتیاز احمد انصاری کے ہاتھوں مومنٹواور اسناد پیش کئے گئے۔تمام مہمانوں نے ہوپ فاؤنڈیشن کی کوششوں کی ستائش کرنے اور مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ایوارڈ یافتگان کو فخر قوم وملت قرار دیتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل کی دعائیں دئیے۔کئی ایوارڈ یافتگان نے بھی اپنے احساسات وجذبات کااظہار کیا۔ پروگرام کی نظامت فاؤنڈیشن کے صدر ماسٹر محمد ارشاد عالم بحسن و خوبی انجام دئیے۔دوران نظامت موصوف نے بتایا کہ آج آسنسول ہوپ فاؤنڈیشن کے ذریعہ مفت آنکھ جانچ کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آسنسول شارپ سائٹ کے ماہرین امراض چشم نے 110 لوگوں کی آنکھوں کی جانچ کئے۔ ان میں 20 لوگوں کو موتیا بند کے مرض میں مبتلا پایا گیا جن کا آپریشن ایوشمان کارڈ کے ذریعہ مفت کیا جائے گا۔ اس آنکھ جانچ کیمپ اور اعزازیہ تقریب کو کامیاب بنانے میں آسنسول ہوپ فاؤنڈیشن کے سکریٹری محمد مزمل سلطان،صدر محمد ارشاد عالم کے علاؤہ محمد محفوظ عالم،آصف نذیر،عامر ایوب،محمد خوشنود شہاب،محمد فیض علی،محمد ارشاد انصاری،ڈاکٹر محمد آفتاب عالم،محمد نوشاد،محمد افروز حسین،ابوطالب،اعجاز احمد،ایم اے صدیقی اور عبد الکریم ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں ۔