Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*انجمن نے 110طلبہ کو دیا اعزاز* *الحاج عبد الروف مجاہد اردو ایوارڈ سے سرفراز، ڈاکٹر انوارالحق بھی نوازے گئے*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*انجمن نے 110طلبہ کو دیا اعزاز*

*الحاج عبد الروف مجاہد اردو ایوارڈ سے سرفراز، ڈاکٹر انوارالحق بھی نوازے گئے*

رپورٹ : *امتیاز احمد انصاری*

انجمن ترقی اردو ہند،ضلع پچھم بردوان، آسنسول کے زیر اہتمام اتوار کے دن آسنسول عیدگاہ وقف اسٹیٹ(عیدگاہ ہائی اسکول میدان)میں سالانہ جلسہ استقبالیہ وتقسیم انعامات کا پروگرام نہایت ہی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

اس پروگرام میں سال گزشتہ کی طرح امسال بھی پورے پچھم بردوان ضلع سے تعلق رکھنے والے وہ طلبہ جنہوں نے مدھیامک امتحان میں اردو مضمون میں 80فیصد اور ہائیر سکنڈری امتحان میں 85فیصد نمبر حاصل کیا ایسے 110طلباوطالبات کو مومنٹو اور سرٹیفیکٹ پیش کیا گیا۔ان طلبہ میں انگلش میڈیم کی  شانزہ ممتاز بنت محمد بختیار عالم بھی شامل ہیں جنہوں دسویں کےبورڈ امتحان میں اردو مضمون میں سومیں سے سو نمبر لانے میں کامیاب ہوئی ۔اس موقعے پر تعلیم کی روشنی عام کرنے اوراردو کی ترریج واشاعت میں مثبت کردار ادا کرنے والے دانش گاہ اسلامیہ ہائی اسکول کے ڈائیریکٹر الحاج عبد الروف کو انکے تعلیمی خدمات کے اعتراف میں “مجاہد اردو قاسم علیگ ایوارڈ ” سے سرفراز کیا گیا۔خرابی صحت کی وجہ کراکحاج عبد الروف پروگرام میں شرکت سے قاصر رہے۔ان کے فرزند فیروز احمد پاشا نے اپنے والد کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ وصول کیا۔انجمن کے رکن اور آر کے مشن پرولیا کے اسسٹنٹ ٹیچر ڈاکٹر محمد انوارالحق کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کئے جانے پر انجمن کی جانب سے انہیں بھی اعزاز پیش کیا گیا۔موقعے پر ڈپٹی مجسٹریٹ وڈپٹی کلکٹر ورشد خان نے کیریئر کاونسلنگ کرتے ہوئے طلبہ کو بجائے روایتی تعلیم حاصل کرنے کے پروفیشنل کورسیز کی حصولیابی پر زور دیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنی تہذیب اور اپنے کلچر سے پیار کرنے کا پیغام بھی دیا۔آسنسول درگاپور پولس کمشنریٹ کے اے سی پی ہیڈ کوارٹر محمد ہارون نے انجمن کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جہاں ایک طرف اردو مضمون میں امتیازی نمبرات لانے والے طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کیا وہیں انہیں زندگی کے میدان میں آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے کے گر بھی بتائے۔اردو میڈیم۔ اسکولوں کی حالت زار پر بھی افسوس کا اظہار کیا ۔آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق نے جلسہ میں موجود بچیوں کی بڑی تعداد اور تعلیم کی حصولیابی کی دوڑ میں ان کے آگے بڑھنے کو خوش آئیند قدم بتانے کے ساتھ لڑکوں کو بھی آگے بڑھنے کی تلقین کئے اور گارجین کو اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ آگے آنے کی دعوت بھی دئیے۔سالتوڑ بانکوڑا کے اسکول انسپکٹر ریاض عشرت شمشی نے محنت،لگن اور کوشش کو کامیابی کا ضامن بتایا۔ مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے رکن اور کونسلر کہکشاں ریاض خوشی نے زندگی کے چیلنجیز کا بہادری کے ساتھ سامنا کرنے اور تمام تر نامساعد حالات کے باوجود  آگے بڑھنے کی بات کہی۔کونسلر آمنہ خاتون نے بھی کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کیا۔پروگرام کاآغاز حافظ فرزام فیروز کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ کائنات حسین نے نعت پاک اورمحمد حفیظ نے غزل پیش کیا ۔انجمن کے جنرل سکریٹری ماسٹر محمد سلیمان نے افتتاحی کلمات کے دوران انجمن کی کارکردگی کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔جلسے کی نظامت امتیاز احمد انصاری اپنے مخصوص لب ولہجہ میں انجام دئیے جبکہ صدارت کی ذمہ داری انجمن کے صدر اور سابق ممبر مئیر ان کونسل الحاج عبد الجلیل نبھائے۔انجمن کےمشیر کار اور آسنسول کورٹ کے معروف وکیل محمد سمیع الدین کے سانحہ ارتحال پر ایک منٹ کی خاموشی کے ساتھ انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔جلسے کو کامیاب بنانے والوں میں انجمن کے سکریٹری ماسٹر محمد سلیمان ،نائب سکریٹری سجاد حسین وامان اللہ خان، خلیل خان،محمد شکیل،ماسٹر علی انصاری ،ماسٹر امتیاز احمد انصاری ،غلام رسول گلو،تنویر عالم ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔

Latest News