Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ہندوستانی خواتین نے رقم کی تاریخ! ہرمندپریت کور کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر عالمی خطاب جیتا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آخرکار ہندوستانی خواتین نے بھی کرکٹ میں دنیا فتح کر لی۔ ہرمندپریت کور کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔

میچ کے آغاز میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ شاندار آغاز دیتے ہوئے شیفالی ورما نے جارحانہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ ان کے ساتھ دیپتی شرما نے بھی بلے اور گیند دونوں سے بہترین کارکردگی دکھائی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کی شاندار شراکت سے بھارت نے مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر 298 رن بنائے۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سنبھل کر کھیلنے کی کوشش کی۔ لورا وولوارٹ نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے شاندار سنچری بنائی۔ مگر ان کی اننگز کے باوجود ٹیم انڈیا کی باؤلنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی ایک نہ چلی اور پوری ٹیم 45.3 اوور میں 246 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ جیت بھارت کے لیے تاریخی لمحہ ثابت ہوئی کیونکہ تیسری کوشش میں جا کر ہرمندپریت کور اینڈ کمپنی نے شاپ توڑ دیا۔ گھریلو میدان پر ٹرافی اٹھاتے وقت پورے میدان میں “جے ہند” کے نعرے گونج اٹھے۔

شیفالی ورما اور دیپتی شرما کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے سراہا گیا، جب کہ کپتان ہرمندپریت کور نے ٹیم کی قیادت میں زبردست دانشمندی اور حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

یہ جیت نہ صرف کرکٹ بلکہ ہندوستانی خواتین کے عزم و حوصلے کی جیت بھی ہے۔

Latest News

Related News