بالاسور 31 اکتوبر :بالاسور کے گاندھی اسمرتی بھون میں “سائبر سیکیورٹی مہم اڈیشا 2025” کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر معزز رکن پارلیمنٹ جناب پرتاپ چندر سارنگی مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تو وہیں بالاسور صدر ایم ایل اے جناب مانس کمار داتا، ضلع پریشد کے چیئرمین جناب نارائن پردھان، میونسپلٹی چیئرپرسن محترمہ سبیتا ساہو، ایسٹرن رینج ڈی آئی جی جناب پنائکی مشرا، بالاسور ایس پی جناب پرتیش دیواکر، اور سب کلکٹر جناب شیو مالوے اسٹیج پر موجود رہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی جناب سارنگی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سائبر جرائم کے خلاف ہوشیار اور محتاط رہیں اور لالچ دینے والی اسکیموں اور دھوکہ دہی پر مبنی پیشکشوں سے بچیں جو مالی نقصان کا باعث بنتی ہیں۔ ایم ایل اے شری داتا نے اس مہم کو اڈیشا حکومت کا ایک اہم قدم قرار دیا اور نوجوانوں کے کردار کو سائبر آگاہی پھیلانے میں نہایت ضروری بتایا۔ ایسٹرن رینج ڈی آئی جی جناب مشرا نے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ بڑھتے ہوئے سائبر جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام سے “سائبر ہیلپ لائن 1930” استعمال کرنے کی اپیل کی۔ سب کلکٹر جناب مالوے نے سائبر صفائی (Cyber Hygiene) برقرار رکھنے اور ڈیجیٹل ہوشیاری اپنانے پر زور دیا۔اس موقع پر طلبہ نے سائبر سیکیورٹی کوئز مقابلے میں سرگرمی سے حصہ لیا، اور سائبر آگاہی رتھ (Cyber Security Awareness Chariot) کو باقاعدہ طور پر روانہ کیا گیا۔ آخر میں ایس پی بالاسور جناب پرتیش دیواکر نے شکریہ ادا کیا، جس کے بعد ایک ثقافتی پروگرام کے ذریعے تقریب کا اختتام ہوا۔
بالاسور سے *عظیم بالیسری* کی رپورٹ۔











