Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مغربی بردوان میں 111 بی ایل او اچانک برطرف، ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن کا سخت نوٹس*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول – ریاست بھر میں ووٹر لسٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات بڑھنے کے بعد مرکزی الیکشن کمیشن نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے ہفتے کے روز دہلی میں تمام ریاستوں کے چیف الیکٹورل آفیسرز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی۔ اس فیصلے کے تحت مغربی بردوان کے ضلع مجسٹریٹ کے حکم پر آسن سول ساؤتھ اسمبلی حلقے کو چھوڑ کر تمام حلقوں سے 111 بی ایل اوز (بووتھ لیول آفیسرز) کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق اب صرف سرکاری یا نیم سرکاری ملازمین کو ہی بی ایل او کی ذمہ داری دی جائے گی۔ اس بارے میں آسن سول کے سب ڈویژنل آفیسر وشوجیت بھٹاچاریہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ “یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق زیادہ درست ووٹر لسٹ تیار کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔”

یہ ہدایت الیکشن کمیشن نے 4 اکتوبر 2022 کو جاری کی تھی، تاہم اس پر عمل درآمد میں تاخیر پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ ریاست بھر میں جعلی ووٹروں کے خلاف شدید احتجاج ہوا تھا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھی ووٹر لسٹ کی خرابیوں پر کھل کر آواز اٹھائی تھی۔

تازہ ترین بی ایل او لسٹ میں سب سے اوپر اساتذہ کا نام ہے، جبکہ دیگر ناموں میں آنگن واڑی کارکن، پنچایت سیکریٹری، بجلی کے بل جمع کرنے والے ملازمین، ڈاک محکمہ، محکمہ صحت، مڈ ڈے میل کے کارکن شامل ہیں۔ پہلے یہ کام آئی ٹی وسائل، ویکسینیشن ورکرز اور سیلف ہیلپ گروپ کے کارکنوں کے حوالے کیا گیا تھا۔

مغربی بردوان میں ہٹائے گئے 111 بی ایل اوز میں سے سب سے زیادہ 49 بارابنی اسمبلی حلقے سے ہٹائے گئے، جن میں سالان پور بلاک سے 31، بارابنی سے 18، جموڑیا سے 21، پانڈویشور سے 17، آسنسول نارتھ سے 14، کلٹی سے 4، رانی گنج سے 3، درگاپور ویسٹ سے 2 اور درگاپور ایسٹ سے 1 شامل ہیں۔

دریں اثنا، چترنجن ریلوے ٹاؤن سمیت پورے ضلع میں شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ تبادلہ یا ریٹائرمنٹ کے باوجود ریلوے ورکرز اور کوئلہ مزدوروں کے نام ووٹر لسٹ میں برقرار ہیں۔ چترنجن ریلوے فیکٹری کی سیٹُو یونین کے جنرل سیکرٹری راجیو گپتا نے الزام لگایا کہ ان کی والدہ کی 2017 میں وفات ہو چکی ہے، اس کے باوجود ان کا نام اب بھی ووٹر لسٹ میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا، “میں کئی بار شکایت درج کروا چکا ہوں، موت کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے، لیکن نام ہٹایا نہیں گیا۔” ان کے مطابق پچھلے لوک سبھا انتخابات میں چترنجن میں 22 ہزار ووٹروں کے نام تھے، لیکن صرف 10 ہزار ووٹ ہی ڈالے گئے، کیونکہ بہت سے مزدور یا تو تبادلہ لے کر چلے گئے یا وفات پا گئے۔

کانگریس کے ضلعی رہنما پروسنجیت پیئتونڈی نے امید ظاہر کی کہ نئے بی ایل اوز ان مسائل کو حل کریں گے۔