Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ہاٹن روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آسنسول میونسپل کارپوریشن کا بڑا اقدام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ہاٹن روڈ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آسنسول میونسپل کارپوریشن کا بڑا اقدام*
آسنسول میونسپل کارپوریشن نے ہاٹن روڈ علاقے میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے آسنسول چمبر آف کامرس  کو ایک سرکاری مکتوب ارسال کرکے کارروائی کی اطلاع دی گئی ہے۔ میئر کی جانب سے جاری خط میں بتایا گیا ہے کہ ہاٹن روڈ موڑ سے اسماعیل موڑ تک سڑک کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کے لیے 16 مئی 2026 کو صبح 11 بجے سے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ خط کے مطابق تجاوزات ہٹانے کی کارروائی سے قبل 13 مئی سے علاقے میں مائیکنگ اور عوامی اعلانات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا، تاکہ دکانداروں اور مقامی لوگوں کو پیشگی اطلاع دی جا سکے۔ چیمبر آف کامرس کے سکریٹری شمبھوناتھ جھا کے مکتوب کے بعد میونسپل کارپوریشن نے باضابطہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن نے چیمبر آف کامرس سے اس مہم میں تعاون کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ طویل عرصے سے ہاٹن روڈ پر بڑھتی ہوئی تجاوزات کے باعث ٹریفک نظام متاثر ہو رہا تھا اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اب میونسپل انتظامیہ نے سڑک کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔