Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*یومِ آزادی کے موقع پر مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ میں پرچم کشائی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*یومِ آزادی کے موقع پر مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ میں پرچم کشائی اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد*

محمودآباد، سیتاپور۔
مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ہیومینیٹیز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محمودآباد میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور مختلف ثقافتی پروگراموں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا جذبہ نمایاں رہا۔

پروگرام کا آغاز ادارے کی پرنسپل محترمہ وبھا مشرا نے قومی پرچم لہرا کر کیا۔ پرچم کشائی کے بعد تمام حاضرین نے قومی ترانہ پیش کیا اور ملک کی آزادی، اتحاد اور سالمیت کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر کالج کے تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ موجود رہا۔ اس کے علاوہ علاقے کے متعدد معزز اور اہم شہریوں نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ طلبہ و طالبات نے حب الوطنی سے سرشار مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیے، جن سے پورے ادارے میں جوش و خروش اور وطن سے محبت کا ماحول پیدا ہوگیا۔

پرنسپل محترمہ وبھا مشرا نے اپنے خطاب میں یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی ہمیں بے شمار مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں، جدوجہد اور ایثار کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مجاہدینِ آزادی کے اصولوں اور نظریات کو اپنی زندگی میں اپنائیں اور ملک کی ترقی، سماجی ہم آہنگی، قومی اتحاد اور سالمیت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے۔ انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ملک کے تئیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے بھی واقف ہونا چاہیے اور ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور پرامن ہندوستان کی تعمیر میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

پروگرام میں موجود معزز شہریوں نے ادارے کی جانب سے تعلیم اور سماجی بیداری کے میدان میں کیے جا رہے اقدامات کو سراہا اور طلبہ کو ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

پروگرام کا اختتام ملک کی اتحاد، سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔