Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ دستور کی بنیاد پر بنے: ایڈووکیٹ پرشانت گھوش*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*قانون مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ دستور کی بنیاد پر بنے: ایڈووکیٹ پرشانت گھوش*

*تنظیم آواز آسنسول ٹاؤن کمیٹی کی دوسری کانفرنس کا کامیاب انعقاد*

مذہبی اور لسانی اقلیتوں کی تنظیم آواز کی آسنسول ٹاؤن کمیٹی کی دوسری کانفرنس آج آسنسول کے ریل پار میں واقع سید نذر الاسلام اسکول میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔

کانفرنس کا افتتاح آواز پسچھم بردوان ضلع کمیٹی کے صدر ایڈووکیٹ پرشانت گھوش نے کیا۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج اقلیتوں کے دستوری حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج قانون سازی میں مذہب کو بنیاد بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ سیکولرازم کا تقاضا ہے کہ ہندوستان میں جو بھی قانون بنایا جائے، وہ مذہبی بنیاد پر نہیں بلکہ دستورِ ہند کی بنیاد پر بنایا جائے۔ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے قوانین کو بھی مذہبی بنیاد پر تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی تنظیم آواز سخت مخالفت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم آواز دستور اور سیکولرازم کے تحفظ کی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آواز کی تحریک میں شامل ہوں اور سیاسی جماعتوں کی حدود سے بالاتر ہو کر تنظیم کے ساتھ مل کر اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کو مضبوط کریں۔

ایڈووکیٹ پرشانت گھوش نے مزید کہا کہ تنظیم آواز تمام مذہبی اور لسانی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ میدان میں موجود رہے گی اور ضرورت پڑنے پر سڑکوں پر اتر کر جدوجہد جاری رکھے گی۔

کانفرنس میں تنظیم کے سابق سیکریٹری جناب آفتاب عالم نے اپنی کمیٹی کی جانب سے گزشتہ مدت کی رپورٹ پیش کی۔ مندوبین نے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

سیکریٹری کی رپورٹ اور مندوبین کی تجاویز پر غور کے بعد آئندہ دو سال کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر جناب خلیل خان کو صدر اور جناب مرغوب راہی کو سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

کانفرنس میں 25 رکنی کمیٹی کے علاوہ 5 رکنی مشاورتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔