Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*محرم الحرام کے لئے موثر انتظامات کا مطالبہ* *تاحال تیاریوں کے عدم آغاز پر افسوس کا اظہار : کے کویتا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*محرم الحرام کے لئے موثر انتظامات کا مطالبہ*

*تاحال تیاریوں کے عدم آغاز پر افسوس کا اظہار : کے کویتا*

سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا  کلواکنٹلہ کویتا نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام کے آغاز کے لئے صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ کوئی تیاریاں شروع نہیں کی گئی ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک کوئی بھی  جائزہ اجلاس منعقد نہیں کیا گیا جبکہ تاریخی بی بی کا علم جلوس کے لئے ہاتھی جیسے اہم انتظامات بھی تاحال زیر التواء ہیں جو انتہائی تشویشناک امر ہے۔
کویتا نے نشاندہی کی کہ تلنگانہ بھر کے 11,836 عاشور خانوں کے لئے درکار امداد اور منظوری بھی ابھی تک نہیں دی گئی ہے، جس کے باعث متعلقہ ذمہ داران اور عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت تیزی سے گزرتا جا رہا ہے اور فوری اقدامات نہ کئے گئے تو محرم الحرام کے انتظامات اور جلوس کے باوقار اور پرامن انعقاد میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ محرم الحرام کے موقع پر تمام انتظامات بہتر، باوقار اور عقیدت کے مطابق انجام دیئے جا سکیں۔