آسنسول : گئو تسکری معاملہ میں گرفتار و آسنسول جیل میں قید بیر بھوم کے قد آور ترنمول رہنما انوبرتا منڈل کے سینے میں تکلیف کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جیل افسران نے بتایا کہ انوبرتا منڈل کو سینے میں تکلیف محسوس ہورہی ہے۔سینے میں درد کی شکایت جیل افسران سے کی گئی ۔ جیل کے ذمہ داران نے وقت گنوائے بغیر جانچ کےلیے انہیں آسنسول ضلع عدالت لے جانے کا فیصلہ کیا۔پورے معاملہ کی جانکاری آسنسول جنوبی تھانہ کو دی گئی ۔ضلع اسپتال سپرنٹنڈنٹ کو بھی اس کی جانکاری دی گئی ۔آسنسول ساؤتھ تھانہ پولس کی گاڑی میںانوبرتا منڈل کو دن کے 12بجے آسنسول ضلع اسپتال لایاگیا۔انتہائی نگہداشت کیبن میں اسپتال کے 3معالجین دیو دیپ رائے ،سرجن ڈاکٹر سمن سرکار اور ایمرجنسی ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹر کریتی نایک نے نصف گھنٹہ تک انکی جانچ کی اور سب کچھ نارمل پایا۔دوپہر 12:30 بجے انہیں دوبارہ آسنسول جیل لے جایا گیا۔اسپتال سے نکلتے وقت انہوں نے کہا کہ ان کے سینے میں ہلکا درد ہو رہا تھا۔اس وقت انکے باڈی کاوزندیکھاگیا۔انکاوزن 100کیلو گرام تھا۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بلڈ پریشر سمیت سب کچھ نارمل ہے۔










