Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جموڑیہ ویلفیر انجمن کی جانب سے امام کے اعزا ز میں نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول (پریس ریلیز) : اتوارکو جموڑیہ ویلفیر انجمن کی جانب سے ایک نشست منعقد گئی جسکی صدارت امام و خطیب جموڑیہ جامع مسجد مولانا عبد الواحد مظاہری نے کی۔ اس نشست میں بینالی جامع مسجد کے امام وخطیب حضرت مولانا جناب واعظ الحق صاحب کو معاشرے میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے سال اور پھول پیش کرکے انکا استقبال کیا گیا ۔معلوم کو کہ
چند دنوں قبل جموڑیہ حلقہ میں ایک جوڑا نکاح کے فرائض انجام دینے کے بعد ازدواج زندگی سے اپنی سفر کا آغاز کرنے جارہے تھے لیکن نکاح کے مقررہ وقت میں تاخیر کی وجہ سے امام صاحب نے نکاح پڑھانے سے انکا کردیا اور اس نکاح کو صبح کی نماز کے بعد پڑھائی گی امام صاحب کے اس جرات کو کافی سراہاگیا اوریہ ایک مثبت قدم جسکی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے کیونکہ ان دنوں دیکھا جارہا ہے کہ نکاح کے موقع پر غیراسلامی رسم ورواج کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامناکرناپڑھ رہا ہے ۔امام صاحب کے اس نیک سوچ کو آگے بڑھانے کے لے جموڑیہ ویلفیر انجمن نے امام صاحب کو استقبالیہ پیش کیا اورانکی حوصلہ افزائی کی تاکہ کو دیگرائمہ حضرات کو بھی اس عمل سے حوصلہ ملے اور وہ ہمارے معاشرے میں ہونے والے شادی بیاہ میں خرافات کے بائکاٹ کریں
اس نشست میں مولانا توقیر میر اعظم خان ، جناب سمیع الزمان خان، جناب رضوان خان ، ایڈوکیٹ شارک اختر ، جناب مسعود خان و دیگر حضرات بھی موجود تھے۔