آسنسول : مرکزی وزیر براءے کوئلہ پرہالد جوشی ایسٹرن کول فیلڈ لمیٹیڈ کے دورے پر بدھ کے دن انڈال میں واقع قاضی نذرل ہوائی اڈہ پر اترے۔کول فیلڈ لمیٹیڈ کے افسران کے ساتھ بی جے پی نیتاؤں نے مرکزی وزیر کا ائیر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا۔موقع پر مرکزی وزیر سبھاش سرکار،ایم پی سمترا خاں بھی موجود تھے۔اس سلسلے میں مرکزی وزیر کوئلہ نے کہا کہ قاضی نذرل آئیر پورٹ پر کول فیلڈ لمیٹیڈ انڈیا کے افسران و بے جے پی رضاکاروں کے ذریعہ انکا پرتپاک خیر مقدم کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ ایسٹرن کول فیلڈ ملک کی سب سے پرانی کوئلہ سپلائی کرنے والی کمپنی ہے بدھ اور جمعرات کے دن کول فیلڈ ایریا کادورہ اور معاءنہ کے دوران افسران و ملازمین سے بات چیت کریں گے۔
Post Views: 117










