Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مغربی بنگال اردو اکاڈمی آسنسول شاخ کی پر وقار شجر کاری تقریب میں دانشوران کی شرکت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول:
*”کبھی دہقاں کی تھی یہ ذمہ داری۔۔اب ہم سب بھی شجر کاری کریں گے۔“* مغربی بنگال اردو اکاڈمی آسنسول شاخ میں سنیچر کے دن منعقدہ شجر کاری پروگرام میں مہمان خاص ریاستی وزیربرائے قانون و محنت ملائے گھٹک و دیگر شرکاء کاوالہانہ استقبال گورننگ باڈی کے ممبر شکیل انور اور جی سی ممبرکہکشاں ریاض خوشی نے کیا۔ دونوں ممبرا ن نے شری ملائے گھٹک،کولکاتا سے تشریف فرما ہگلی محسن کالج کے پروفیسر و مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے جنرل کونسل کے ممبرپروفیسر عمر غزالی، ایم ایم آئی سی گروداس چٹرجی، پروفیسر مشتاق اعظمی، سید محفوظ الحسن،وارڈ21کی کانسلر شرابونی منڈل، وارڈ 24کی کانسلر فنصبی عالیہ، وارڈ 25کے کانسلر ایس ایم مصطفٰے اور ینگ جنریشن بلڈ ڈونیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے روح رواں بلال خان کو گلدستہ پیش کر ان کی عزت افزائی کی۔ اکاڈمی کی پروقار عمارت میں منعقدہ عظیم الشان شجر کاری تقریب سے قبل کہکشاں ریاض نے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران ریاستی وزیر سے ایک اپیل کی کہ اپنی مصروف ترین شیڈول سے کچھ وقت نکال کر گاہے گاہے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی شاخ آسنسول میں تشریف لائیں تاکہ اکاڈمی کی کارکردگیوں سے واقفیت کے ساتھ ہم دونوں ممبران کو اکاڈمی کے لیے کام کر نے کا حوصلہ اور تقویت ملے۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے ملائے گھٹک کی شان میں 4مصرعے پیش کئے۔ ینگ جنریشن اینڈ بلڈ ڈونیشن کے روح رواں اور بانی بلال خان نے بھی اکاڈمی کی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ جس طرح سے دونوں نو منتخب ممبران اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، ہم اردو والوں کو ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ کولکاتا سے تشریف فرما پروفیسرعمر غزالی نے بھی شکیل انور اور کہکشاں ریاض خوشی کی کاوش کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال اردو اکاڈمی واحد اکاڈمی ہے جس کے2برانچ ہیں۔ ایک اسلام پور میں اور دوسرا آسنسول میں۔ انہوں نے دلی تشفی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال اردو اکاڈمی آسنسول شاخ نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اور ان دنوں جو کارنامے انجام دیئے جارہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں بنگلہ سرٹیفیکٹ کورس کا آغاز ہونے والا ہے۔اس کے علاوہ دیگر کام شروع ہونے والے ہیں۔ اکاڈمی میں قائم لائبریری میں مقابلہ جاتی امتحانات کی کتابیں مہیا ہیں۔ یو جی سی کی کتابیں دستیاب ہیں۔ اسکے علاوہ مزید کتابوں کی ضرورت پیش آئی تو اکاڈمی کے دروازے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال 2011میں اقتدار کی تبدیلی کے ساتھ اکاڈمی کے بجٹ میں خاطر کا اضافہ ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق اعظمی نے اس موقع پر ریاستی وزیر ملائے گھٹک کی آمد پر شکریہ کا اظہار کیا اور کہا کہ مغربی بنگال اردو اکاڈمی آسنسول شاخ کی جانب سے شجر کاری پروگرام منعقد کئے جانے یہاں نے دونوں انچارج کو مبارکبادیاں دیتا ہوں۔آج کی اس آلودگی کی فضا میں شجر کاری کا کام ایک بڑا اہم کام ہے اور ضرورت بھی ہے۔ اس لئے کہ درخت ہمارے قدیمی ساتھی ہیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ شکیل انور نے بھی ریاستی وزیر ملائے گھٹک کی آمد پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فلاحی کاموں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ شجر کاری کے موقع پر انہوں نے ایک قطع بھی پیش کیا۔
نئے موسم کی تیاری کریں گے
کہ ہم کچھ کام اب بھاری کریں گے
کبھی دہقاں کی تھی یہ ذمہ داری
اب ہم سب بھی شجر کاری کریں گے
اپنی صدراتی خطبہ میں انہوں نے اس پروگرام میں شامل ہونے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکاڈمی سبھو ں کی ہے۔آپکے مشورے بے شک ہمارے لئے قابل احترام ہونگے اس لیے گاہے گاہے اکاڈمی میں تشریف لاتے رہیں تاکہ آپ سے ہمیں تقویت ملتی رہے۔ آخر میں انہوں نے اکاڈمی کے جملہ اسٹاف جن میں محمد گلزار عالم، شہباز اختر، محمد فیروز خان، محمد سیف،ناز پروین اور نگار سلطانہ کا بھی شکریہ ادا کیاجن کی رات دن کی محنت نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول انجام دیا۔ صدارتی خطبہ سے قبل ریاستی وزیر نے اکاڈمی کے دونوں ممبران کی محنت کی تعریف کی اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ فروری ماہ میں منعقدہ دوروزہ تقریب میں انہوں نے لائبریری کے لیئے اے سی دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک اکاڈمی کے ذریعہ تخمینہ کی تفصیلات نہیں ملنے کے سبب اپنا وعدہ پورا کر نے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممبران شکیل انور اور کہکشاں ریاض سے کہا کہ آپ لوگ جلد از جلد تخمینہ کی تفصیلات مع لیٹر مجھے ارسال کریں۔ بعد ازاں انہوں نے اکاڈمی میں قائم لائبریری ”جہان کتب“ کا معائنہ کیا۔ لائبریری میں مطالعہ میں مصروف طلباء و طالبات کو انہوں نے ہاتھ جوڑ کر نمسکار کیا اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رکھی ڈبلیو بی سی ایس اور یو پی ایس سی کی کتابوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزید کتابوں کے ساتھ طلبہ کو ماحول عطا کریں کہ وہ اکاڈمی کی لائبریری سے استفادہ حاصل کر کے سول سروسز میں اپنی خدمات انجام دیں۔ لائبریری سے نکل کر وہ اکاڈمی کے بک سیل ڈپو پہنچے۔ یہاں سید محمد رفیع اللہ نے انکا خیر مقدم کیا اور بتا یا کہ اکاڈمی کی مطبوعات انتہائی رعایتی قیمت میں دستیاب ہے۔ وزیر موصوف نے اپنے ہاتھوں سے دو پودے لگا کر ممبران سے رخصت طلب کی۔شجر کاری پروگرام میں سماجی، سیاسی و ملی اداروں کے نمائندہ حضرات کے ساتھ ڈاکٹر محمد فاروق اعظم، ڈاکٹر جمیل احمد، ڈاکٹر مشکور معینی، ریاض اتکلی،امتیاز احمد انصاری،خورشید ادیب، محمد غفران، صغیر عالم قادری، احمد رضا،خالق خان، محمد عبید اللہ و دیگر موجود رہے۔