آسنسول 10 اگست : آسنسول جنوبی حلقہ کی بی جے پی ایم ایل اے اگنی مترا پال نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ترنمول ایجوکیشن سیل کے لیڈر اور کونسلر اشوک رودرا پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے، جس سے ایک تنازعہ کھڑا ہوا۔ایک حاملہ ٹیچر کے لیڈر کے تبادلے کے نام پرڈیڑھ لاکھ روپے کے لین دین کے بارے میں سنا ہے۔ اس گفتگو کے دوران اشوک رودر کا نام بھی لیا گیا ہے۔ اس لیے سی بی آئی اور ای ڈی کو اسے جانچ کے دائرے میں لانا چاہیے۔ اگنی مترا پال نے کہا کہ نہ صرف اساتذہ کی تقرری بلکہ ٹرانسفر میں بھی بدعنوانی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 11 سال میں جو بھی تقرریاں ہوئیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ بی جے پی اس کو لے کر احتجاج کرے گی، اس کے ساتھ جو لوگ دھوکہ دہی کا شکار ہوئے ہیں، وہ ای ڈی اور سی بی آئی کے پاس جائیں اور اپنی شکایت بتانے کے لیے یہ اپیل کریں۔ ترنمول ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر اشوک رودرا نے کہا کہ وہ جو کہہ رہی ہیں وہ بے بنیاد ہے، وہ پارٹی میں اپنی شبیہ بڑھانے کے لیے اس طرح کے الزامات لگاتی رہتی ہیں، میں ان کے تمام سوالوں کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔ کوئی بھی معلومات لیں، پھر ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں ایم ایل اے منتخب کیا ہے، وہ پہلے جا کر علاقے کا مسئلہ دیکھیں، عوام کام کے لیے ان کا انتظار کر رہے ہیں۔ واضح ہو کہ ایک قومی نیوز چینل نے بھی اشوک ردرا کے ٹیچر ٹرانسفر معاملے میں لین دین کا الزام لگایا ہے ۔ اب دیکھنا ہے کہ سچ کیا ہے ؟

















