آسنسول : آسنسول لوک سبھا کے ایم پی شتروگن سنہا عرف بہاری بابو نے اے ڈی ڈی اے گیسٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ اپنے پارلیمانی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتائیں ۔انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ آسنسول کی ترقی کے لیے انہوں نے بہت سارے منصوبے مرکزی حکومت کے سامنے پیش کیے تھے جن میں سے کءی منصوبوں کو منظوری مل گءی ہے۔اپنے ڈیولپمنٹ رپورٹ کارڈ کی روشنی میں تفصیلات پیش کرتے ہوءے بتایا کہ 25 لاکھ روپیے کی لاگت سے آسنسول کے بی بی کالج میں سولر پینل لگانے اور آڈیٹوریم کی تعمیر کے لیے 50 لاکھ کی منظوری ملی ہے۔اسی طرح پانڈیشور میں پی سی سی روڈ کی تعمیر کے لیے 30 لاکھ اور کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لیے 50لاکھ روپیے کا گرانٹ منظور کیا گیا ہے۔دھدکا ناراءن چندرا لہری ودیا مندر آسنسول میں اسکول انفرا اسٹرکچر کے لیے 27 لاکھ روپیے اور پانڈیشور میں کمیونیٹی ہال کی تزئین کاری کے لیے 50 لاکھ روپیے کی منظوری دی گئی ہے۔رانی گنج میں ہندی میڈیمگرلس ہائی اسکول کے قیام کے لیے ڈی ایمآفس میں فاءل بھیجی گئی ہے۔واضح ہوکہ رانی گنج کے عوامیہاں ایک ہندی میڈیم گرلس ہائی اسکول کامطالبہ کر رہے ہیں اور انکی آواز کو رانی گنج چیمبر آف کامرس نےاٹھایا ۔وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے 28 مریضوں سے 7 مریض کے علاج کے لیے فی مریض 3 لاکھ روپیے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بقیہ 21مریضوں کامعاملہ ابھی زیر التوی ہے بہت جلد انہیں بھی منظوری مل جانے کی امید ظاہر کی۔متعدد اسکیم میں سے کئی اسکیموں کی منظوری ملنے پر شتروگن سنہا نے خوشی کااظہار کرتے ہوءے کہا کہ آیندہ دنوں میں ان پروجیکٹ کی منظوری کے لیے وہ اپنی جانب سے بھر پور کوشش کریں گے۔زیر التوی منصوبوں میں آسنسول رائفل کلب میں الیکٹرانک ٹارگیٹ ڈیوائس ،وارڈ 21میں ہائی ماسٹ لائٹ ،مہابیر استھان مندر آسنسول میں سولر پینل لگانا،قاضینذرالاسلام یونیورسٹی میں رین واٹر ہارویسٹنگ،آسنسول اولڈ اسٹیشن ہائی اسکول ایچ ایس کو 200عدد بینچ مہیا کرانا سمیت ریلوے سیکشن میں بھی کئی تجاویز ہیں۔آگے انہوں نے بتایا کہ ریلوے سیکشن میں ایس بی گوراءی روڈ ایل سی گیٹ کے پاس اوور بریج کا قیام،آسنسول سے سوری جانے کے لیے نءی میمو ٹرین کی منظوری اور پانڈیشور اسٹیشن میں ونانچل ایکسپریس کے ٹھہراءو کی منظوری ملی ہے۔اس کے علاوہ بہت سارے منصوبے ہیں جنکی منظوری کے لیے وہ اپنی سطح سے بھر پور کوشش کریں گے۔ پریس کانفرنس میں ترنمول کانگریس کے ریاستی سکریٹری وی شیو داسنداسو،آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک،آسنسول کارپوریشن کے چیئرمین مین امر ناتھ چٹرجی،ایمایم آئی سی گروداس چٹرجی و دیگر موجود رہے۔










