رانی گنج : مویشیوں کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم وائیس لیس کے صدر سوربھ مکھرجی کے بیٹے میناک مکھرجی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر آج تنظیم کی جانب سے رانی گنج بازار علاقہ میں تمام راستوں کے آوارہ کتوں کو کھانا کھلایا گیا۔یہ مہم پورے رانی گنج بازار علاقہ میں چلائی گیی۔موقع پر تنظیم کے صدر سوربھ مکھرجی،سمریش دلال،رانی گنج تھانہ انچارج ستیش دا سمیت تنظیم کے تمام ممبران موجود تھے۔اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے سوربھ مکھرجی نے کہا کہ آج انکی بیٹے کی پانچویں سالگرہ ہے۔اس موقع پر انہوں نے بے زبان جانوروں کو کھانا کھلانے کا پروگرام بنایا تاکہ انکے بیٹے کی سالگرہ یادگار بن جائے ۔اس پروگرامکا مقصد آنے والی نسلوں کو بے زبان جانوروں سے محبت کرنے کاپیغام بھی دینا ہے۔
Post Views: 158










