جموڑیہ : آسنسول کے جموڑیہ میں جموڑیہ ویلفیئر انجمن کے بینر تلے انجمن کے سکریٹری میر اعظم خان کی رہائش گاہ پر اصلاح معاشرہ کے موضوع پر ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔میٹنگ میں علاقہ کے تماممساجد کے

آئمہ سمیت کمیٹی کے سکریٹری و صدر حضرات موجود رہے۔میٹنگ کی صدارت کی ذمہ داری بینالی کے خطیب و امام واعظ الحق نے نبھائی ۔نشست کاباضابطہ آغاز حافظ صنور کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔معاشرہ میں شادی بیاہ کے موقع پر بڑھتے رسم و رواج اور خرافات کے ساتھ بے راہ روی پر قابو پانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے پر غور و خوض اور تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ میں شامل شرکاء نےمتفقہ طور پر اس بات کا فیصلہ لیا کہ شادی بیاہ میں ڈھول تاشہ،ڈی جے و دیگر خرافات پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جائے ۔آئمہ حضرات میں ضمیر الدین صاحب جموڑیہ ،جسیم الدینصاحب جموڑیہ،حسین صاحب سری پور 3 نمبر،عبد الواحد صاحب مظاہری جموڑیہ جامع مسجد،غیاث الدین صاحب ننگھا و دیگر موجود رہے۔










