Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*عالم‌نگر میں پختہ سڑک کی تعمیری کام‌ کا‌ آغاز میئر بدھان‌ اپادھیائے، سہراب علی اور نرگس بانو نے ناریل توڑ کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK


برن پور : آسنسول کارپوریشن کے تحت وارڈ 82 عالم نگر سے گورائی روڈ تک خستہ حال سڑک کی تعمیری کام‌ کا‌ آغاز سنیچر کے دن میئر بدھان اپادھیائے نے ناریل پھوڑ کر اور سیمنٹ ڈال کر کیا۔موقع پر میئر نے کہا کہ 34 لاکھ روپیے کی لاگت سے سڑک کی تعمیری کام‌کا آغاز ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ممتا‌بنرجی کی قیادت میں آسنسول کے پورے 106 وارڈ میں ترقیاتی کاموں کا‌سلسلہ جاری ہے۔رانی گنج اسمبلی حلقہ کے سابق ایم‌ایل اے‌سہراب علی نے میءر بدھان اپادھیائے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وارڈ 82 میں واقع عالم نگر سے گورائی روڈ کو جوڑنے والی سڑک کی تعمیری کام‌کا‌آغاز ایک خوش آیند پہل ہے۔انہوں نے کہا کہ اردو موڑ اور حمید‌نگر راستے کی بھی تعمیر ہوگی۔ میئر بدھان اپادھیائے کے ساتھ عالم‌ نگر ویلفیئر سوسایٹی کے اراکین،‌ کاؤنسلر نرگس بانو،کانسلر ڈاکٹر دیباشیش سرکار و دیگر موجود رہے۔

Latest News

Related News