Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدرسہ خدیجتہ الکبری للبنات آسنسول کی پہلی منزل کی دھلائی مکمل*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK



آسنسول (پریس ریلیز ) : مدرسہ خدیجۃالکبری للبنات آسنسول کی توسیعی تعمیر جو تین منزلہ ہوگی اس کی پہلی منزل کی ڈھلائی کی تکمیل آج بتاریخ 24/11/2022 صبح 9بجے ہوئ پروگرام کا شاندار آغاز مدرسہ کے بانی و ناظم محترم الحاج حضرت مولانا محمد نسیم قمر صاحب ندوی کی صدارت میں حضرت مولانا قاری شبیر احمد صاحب قاسمی امام و خطیب چھوٹی مسجد منشی بازار کی تلاوت کلام اللہ شریف سے ہوا پھر مدرسے کی ننھی منی بچیوں نے ہم بیٹیاں اسلام کی ‘ماں باپ کی شہزادیاں کے عنوان سے ایکشن کے ساتھ خوبصورت نظم پیش کیا تشریف لائے ہوئے علماء کرام کے مختصر پر مغز خطاب بھی ہوئے جن میں آسنسول جامع مسجد کے امام و خطیب حضرت الحاج مولانا مفتی و قاری خورشید اکرم صاحب رحمانی دامت برکاتہم العالیہ حضرت مولانا محمد اسرائیل صاحب المظاہری صدر المدرسین مدرسہ اسلامیہ عربیہ برنپور حضرت مولانا فردوس احمد نعمانی امام وخطیب قریشی محلہ مسجد حضرت مولانا طاہر رشیدی امام و خطیب بوتل مسجد حضرت مولانا الحاج خالد قاسمی امام وخطیب مسجد بیت المعمور حضرت مولانا امداداللہ رشیدی صاحب امام و خطیب نورانی مسجد حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب درسگاہ اسلامیہ اسکول شعبہ حفظ حضرت مولانا حافظ قاری عابد ملک صاحب مہتمم جامعہ دارار قم مفتی ہشام ندوی امام و خطیب مسجد نور ہاٹن روڈ ‘ مفتی شمیم الدین صاحب امام و خطیب مسجد ام کلثوم مولانا اکرام رشیدی امام و خطیب مسجد قباء مولانا توقیر ذکی ندوی امام و خطیب سری نگر نماز گاہ مولانا توقیر مظاہری مدرسہ زکریا دعوت القرآن اور دیگر علمائے کرام کے ساتھ عمائدین شہر اور معزز شخصیات خصوصاً جناب وسیم الحق صاحب ڈپٹی میئر آسنسول میونسپل کارپوریشن پروفیسرحاجی سرفراز محمد صاحب حاجی سرفراز صاحب محمد مشتاق صاحب امیر حلقہ جماعت اسلامی الحاج ماسٹر محمد عثمان صاحب حاجی محمد اسرار سابق ریلوے ڈرائیور صاحب اور دیگر معزز حضرات شریک رہے ان کے علاوہ مدرسہ خدیجۃالکبری للبنات کے سبھی معلمین و معلمات خصوصا حافظ سید محمد اخلاق صاحب حافظ محمد کیف صاحب ماسٹر محمد شاہنواز صاحب صاحب قاری قمر الاسلام صاحب مولانا محمد اشرف صاحب اور آفس انچارج حاجی محمد شمیم صاحب اور دیگر تمام احباب شامل رہے اخیر میں حضرت مولانا الحاج مفتی و قاری خورشید اکرم صاحب رحمانی صاحب کی دعاء اور نائب ناظم محمد تنویر زندگی کے شکریہ کے ساتھ جلسے کے اختتام کا اعلان ہوا ۔

Latest News

Related News