!کھڑگ پور میں چشتیہ اشرفیہ خانوادے کے چشم وچراغ جنہوں نے حیات ظاہری میں ہمیشہ نام ونمود کی وادیوں سے خود کو پوشیدہ رکھاجنکی حیات مقدسہ جہان گیتی میں خدا ورسول کی اطباع کا مظہر رہی اس عظیم بزرگ فخر ولایت، آفتاب شریعت،منبع علم وحکمت،مخدوم ملت، حضورسیدناشاہ،عظمت اللہ صفی صفوی محمدی چشتی اشرفی علیہ الرحمتہ والرضوان کا 25 واں سالانہ عظیم الشان سلورجبلی عرس عظمت سرزمین کھڑگ پور کے پنچبڑیا وارڈ نمبر 4 میں واقع آستانہ عالیہ چشتیہ عظمتیہ میں نہایت دھوم دھام سے منعقد ہوا،حسب اعلان تقریبات کے تمام کام بحسن خوبی انجام دئیے گئے بعد نماز عصرسے مختلف علاقوں سے چادر شریف کی دیدہ زیب جلوسیں نکالی گئیں نعد نمازعشاء 25 واں سالانہ عظیم الشان عرس عظمت کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا شدید بارش کے باوجود بھی شیدایان عظمت صفی کامجمع ثابت قدمی سےتیز بارش میں بھی سینہ سپر رہایہاں تک ک بارش کواپنی راہ بدلنی پڑی،”آجائیں جومیدان میں آقاکے سپاہی، ، بپھرے ہوئے موجوں کے تیورکو بدل ڈالیں!یہ شیدایان اولیائے کرام کی ثابت قدمی کا مظاہرہ ہے جو یہاں دیکھنے کو ملا! الغرض عرس عظمت کافی رش رہا دور دراز سےلوگ جوق درجوق امنڈتے سیلاب کی طرح مشقتوں کی ساری حدیں توڑتے ہوئے عرس مقدسہ میں شریک ہوگئے! رونق کانفرنس کے علمائے کرام کی اصلاحی اور ایمانی تقاریر اور شعرائے اسلام کی دل سوزومترنم نعت ومناقب کے حسین و جمیل گلدستے عاشقان رسول کے قلب وذہن کو منور و معطر کرتے رہے، چادرشریف کے مختلف شاندار جلوسیں بھی نظر کو خیرہ کرتی رہیں،تقسیمات لنگر بھی خوب رہاافسوس اس بات کی رہی کے ہندوستان کے بہتریں خطیب کھڑگ پورکی شان فاضل نوجوان حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری الحاج محمد عاشق حسین چشتی خطیب وامام غوثیہ شاہی مسجدکھڑگ پورکی نورانی وعرفانی خطابت سے وقت کی قلت کی وجہ کر زائرین محروم رہ گئے جسکا قلق سبھوں کوہمیشہ رہیگا!دوسرے روز ٹاٹاجمشیدپور سے آئی چادرشریف کازبردست جلوس جسکا علاقے میں خوب چرچا رہا،تقسیمات لنگر ہوٰے پھر محفل سمع کا انعقاد ہوا! اور طریقے کے مطابق بعداز صلاة وسلام کے اختتام عرس ہوا عرس عظمت میں شرکت کرنے والے سیاسی وغیر سیاسی جماعتوں کے تمام معززین جن میں خاص یہ ہیں ٹی ایم سی بن کے شری دیباشش چودھری وان کے ساتھی، کھڑگ پور کے موجودہ وائس چیرمین جناب تیمور علی خان صاحب، 4/ نمبر وارڈ کی کونسلر محترمہ نرگس پروین و انکے شوہر جناب شیخ شہزاد صاحب،بھوانی پور وائٹ ہاؤس کے مالک جناب قمر بیگ صاحب و اعجاز صاحب، وغیرہ جنکو نبیرہ مخدوم ملت و خادم صوفی سید ابرارصفی چشتی عظمتی رکن حکومت مغربی بنگال اردو اکاڈمی کولکتہ وانجمن ترقئی اردو مغربی بنگال مدناپور کے سربراہ، کھڑگ پور میونسپیلٹی کے سابق وائس چیرمین وعرس کمیٹی کے سکریٹری شیخ حنیف، صدر شیخ جلال، محمد منا،شیخ انور، بھٹو، شیخ سخاوت علی، خور شیداحمد، شیخ خورشید، محمد امتیاز،وغیرہ نے آمدہ مہمانوں کا استقبال کیااور انہیں تبرکات پیش کئیے!














