*بھاگلپور میں 4 جون کو اصلاح معاشرہ کانفرنس،استقبالیہ کمیٹی کی تشکیل،تیاریاں جاری،بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل*
بھاگلپور11 مئی (پریس ریلیز)
ضلع بھاگل پور کے شاہ کنڈ بلاک کے تحت ہرنتھ نامی گاؤں میں نوجوان کمیٹی کی جانب سے ایک عظیم الشان،فقید المثال اجلاس عام بعنوان اصلاح معاشرہ کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،بقرعید کے فوری بعد اگلے مہینے یعنی 4 جون 2026 کو ہونے والے ایک روزہ تاریخ ساز اجلاس عام میں ملک کے جید و مؤقر علمائے کرام اور نعت خواں حضرات شرکت کررہے ہیں،یہ اجلاس بعد نماز مغرب شروع ہوگا اور رات کے اخیر حصے میں ختم ہوگا،خبر کے مطابق کانفرنس کو ہرطرح سے کامیاب بنانے کےلئے ایک استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،جو اجلاس کا انتظام وانصرام اوراسکی نگرانی کرے گی،استقبالیہ کمیٹی کے ایک رکن نے نمائندہ پریس کو بتایا کہ اجلاس سے حضرت مولانا مفتی اشرف عباس قاسمی صاحب استاذ دارالعلوم دیوبند اورحضرت مولانا مفتی محمداکرم رحمانی قاسمی صاحب،سابق شیخ الحدیث جامعہ انوارالہدی حیدرآباد و صدرافتاء کونسل خصوصی خطاب فرمائیں گے،انکے علاوہ حضرت مولانا سیدشاہ فخرعالم حسن صاحب مظاہری،سجادہ نشین خانقاہ پیر دمڑیا خلیفہ باغ،بھاگل پور بھی شرکت وخطاب فرمائیں گے،پروگرام کی صدارت حضرت مولانا مفتی محمدطاہرصاحب،نادری،مظاہری شیخ الحدیث جامعہ روضۃ الطیبات جموں کشمیر کریں گے،فاضل نوجوان،ممتازصاحب قلم مولانا سرفرازاحمدقاسمی صاحب،بے باک صحافی وکالم نگار روز نامہ منصف حیدرآباد نظامت کے فرائض انجام گے۔جبکہ شاعراسلام جناب قاری جمشید جوہر صاحب،جامتاڑا جھارکھنڈ اور جناب قاری شعبان ثناء صاحب نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے،عالی جناب قاری محمدعلی صاحب اشاعتی،استاذ جامعہ عائشہ بتیا چمپارن کی تلاوت سے جلسے کا آغاز ہوگا۔دیگر مقامی علمائے کرام کے بھی خطابات ہونگے، کمیٹی کے رکن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قرب و جوار سے ہزاروں کی تعداد میں سامعین کے جمع ہونے کی امید ہے،اسی لیے بڑی جگہ پر پروگرام کی تیاری کی جا رہی ہے تاکہ آنے والے سامعین کو کسی طرح کی کوئی دشواری اور مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیاجارہاہے اور ضرورت کے مطابق LED اسکرین بھی لگایا جائے گا۔تاکہ استفادہ آسان ہوسکے۔پروگرام کو لیکر نوجوانوں میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہاہے۔
نوجوانان ہرنتھ نے عامتہ المسلمین سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے۔










