*درگاہ مجاہد ملت خانقاہ حبیبیہ میں 108واں سالانہ عرس رضوی کا انعقاد*
_____________________________
دھامنگر شریف 9 اگست 2026 بروز اتوار دنیائے سنیت کے عظیم ترین شخصیت، دین کے مجدد، اہلسنّت کے امام، اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی علیہ الرحمتہ رضوان جن کی دینی و علمی شوکتوں کے پرچم آج بھی عرب وعجم میں لہرارہے ہیی۔ آپ کا عرس مبارک جہاں آپ کے آباہی وطن بریلی شریف محلہ سوداگران میی عالمی پیمانے پر ہورہا ہے وہیی ملک کے مختلف علاقوں گوشوں گوشوں میں بلکہ بیرن ملک میں بھی منایا جارہا ہے ۔ آج دھامنگر شریف میں بھی آپکا عرس مبارک بڑےہی آدب واحترام کے ساتھ شہزادہ حضور حبیب ملت حضرت علامہ مولانا سید محمد حبیب رضا حبیبی قبلہ متولی و سجادہ نشیں کی سرپرستی میں خانقاہ حبیبہ میں منایا گیا
حسب روایت دن کے گیارہ بجے دارالعلوم مجاہد ملت کے طلباء کرام کے ذریعہ قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوا بعد ازاں حبیبی جلسہ گاہ میں با ضابطہ طور پر پروگرام انعقاد ہوا جس میں دار العلوم مجاہد ملت کے طلباء نے نعت و منقبت پڑھیں۔
بعد نماز ظہر قل شریف کا مخصوص وقت تھا جس میں مولانا شہادت حسین برکاتی استاذ دار العلوم مجاہد ملت نے خصوصی بیان اعلیٰ حضرت کی شان میں پر مغز تقریر فرمائیں، شاعر اسلام جناب عبد الطیف گوہر مصطفےٰ پوری، جناب زاہد علی مجاہدی، جناب شاہد الرحمن نے نعت و منقبت کے حسین گلدستے پیش کئے اور مولانا عبد الباری استاذ دار العلوم نے صلاۃ وسلام پڑھیں ٹھیک دن دو بجکر اٹھتیس منٹ پر آپ کا قل شریف ہوا جس میں صوفی شمس الدین حبیبی صاحب نے شجرہ عالیہ قادریہ رضویہ پڑھا۔دعا کے بعد جلسہ اختتام پزیر ہوا تمام سامعین کے لئے لنگر کا انتظام تھا سب لوگ خوشی بخوشی تناول فرماکر اپنے اپنے گھر لوٹے۔
ملک سخن کی شاہی تم کو رضا مسلم
جس سمت آگئے ہیں سکے بٹھا دیئے ہیی
*محمد تاج الدین حبیبی* دھامنگر شریف










