Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مدرسہ تعلیم الدین میں حجاج کرام کے اعزاز میں جلسہ استقبالیہ و دعائیہ نشست کا اہتمام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

آسنسول : شمال آسنسول کے ریل پار ، اوکے روڈ، وارڈ 25 میں واقع قدیم دینی ادارہ مدرسہ تعلیم الدین میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی زاءرین حرمین شریفین کے اعزاز میں جلسہ استقبالیہ و دعائیہ نشست جمعرات کے دن مدرسہ ہذا میں صبح 10 بجے مولانا عبد الحفیظ قاسمی دھنباد و مولانا اسرائیل مظاہری کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوئی ۔پروگرام کا باضابطہ آغاز قاری نعمان اختر قمری القاسمی استاد مدرسہ ہذا کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں قاری فردوس کوثر جامتاڑا نے بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔نظامت کی ذمہ داری مولانا اسرائیل مظاہری رئیس الاساتذہ مدرسہ عربیہ برن پور اور قاری محمد داؤد عرفانی استاد مدرسہ تعلیم الدین نے مشترکہ طور پر باری باری سے نبھائی ۔تمہیدی گفتگو مسجد بیت الصلوٰۃ کے خطیب و امام الحاج نیاز احمد ندوی نے کی۔حاجی محمد اشفاق بسٹن بازار، مولانا مشتاق صاحب مہتمم مدرسہ فرید پور، حاجی محمد اشرف سٹی سنٹر درگا پور، حافظ واعظ الحق بنالی اور وارڈ 25 کے کانسلر ایس ایم مصطفےٰ نے کی۔خالق ادیب نے بھی موقع کی مناسبت سے بارگاہ رسالت میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔عید گاہ والی مسجد کے خطیب و امام قاری تبارک حسین نے بھی اپنی مترنم آواز میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔مولانا عبد الحفیظ قاسمی اور مفتی ظفر اقبال مہتم مدرسہ اشرف العلوم سیمل گرام کلٹی نے حجاج کرام و شرکاء سی تفصیلی گفتگو کی۔مدرسہ تعلیم الدین کے بانی و مہتمم قاری اسلام قمری نے سکریٹری رپورٹ پیش کر نے کے ساتھ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کی دعا پر نورانی تقریب کا اختتام کا اعلان آءندہ کے لیے کیا گیا۔

Latest News