Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جنسی استحصال معاملے میں اے آئی ایم آئی ایم رہنما دانش عزیز گرفتار ، 4 دنوں کی پولس ریمانڈ پر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : دھنباد ضلعے کے کیندوا بازار علاقے کی رہنے والی ایک 20 سال کی لڑکی سے شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جنسی رشتہ قائم کرنے اور اسے سسرال لے جانے کے نام پر عدم دلچسپی دکھانے کے معاملے میں درج شکایت کی بنیاد پر آسنسول اتر تھانہ پولس نے معاملے پر اپنی تفتیش جاری رکھتے ہوئے پورولیا ضلع کے آدرا میم رہنما دانش عزیز کو گرفتار کرلیا ۔اسے منگل کے دن آسنسول ضلع عدالت کے سی جے ایم کورٹ میں پیش کیا گیا۔ معاملے کی تفتیشی افسر نے مذکورہ معاملے سے جڑے دونوں کی شادی کی سچی دستاویز کی برآمدگی،مذکورہ معاملے سے جڑے دیگر ثبوت کی برآمدگی سمیت معاملے کی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے اسے پولس ریمانڈ پر لینے کی اپیل عدالت سے کی۔ تمام دلیلوں کو سننے کے بعد عدالت نے اسے 4 دنوں کی ریمانڈ پر پولس کے ساتھ بھیج دیا۔ واضح ہوکہ مذکورہ معاملے پر گذشتہ 20 اپریل کو دانش عزیز سمیت 3 لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی۔ ملی جانکاری کے مطابق ایک سال پہلے کلٹی تھانہ کے تحت ڈیسر گڑھ علاقے میں ایک رشتہ دار کی شادی کے موقع پر دونوں سے ملاقات ہوئی تھی۔ شکایت کنندہ کا موبائل نمبر حاصل کرنے کے بعد موبائل سے رابطہ ہوتے رہے۔ دونوں ایک دوسرے سے مختلف مقامات پر ملنے بھی لگے۔ وہیں ایک دن دھنباد شہر کے ایک میرج رجسٹرار کے پاس لے جایا گیا جہاں دونوں خاندان کے گارجینوں کی موجودگی میں شادی ہوئی ۔ لڑکی نے کئی بار اسے اپنے ساتھ گھر لے جانے کی بات کہی لیکن وہ ٹال مٹول کرتا رہا ۔ آخر کار لڑکی نے دانش عزیز کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ۔ فی الحال مذکورہ معاملے پر پولس اپنی سطح سے تفتیش شروع کردی ہے۔