Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*نیٹ پیپر لیک معاملہ،استعفیٰ مسئلہ کا حل نہیں* *حقیقی اصلاحات ناگزیر: صدر ٹی آرایس کلواکنٹلہ کویتا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*نیٹ پیپر لیک معاملہ،استعفیٰ مسئلہ کا حل نہیں*

*حقیقی اصلاحات ناگزیر: صدر ٹی آرایس کلواکنٹلہ کویتا*

حیدرآباد: تلنگانہ رکشنا سینا کی چیف کلواکنٹلہ کویتا نے کہا ہے کہ صرف استعفیٰ دینا ناکامی کا اعتراف تو ہو سکتا ہے لیکن موجودہ بحران کا حل نہیں۔ انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ حقیقی جوابدہی کے لئے بنیادی اور ساختی اصلاحات ناگزیر ہیں۔کویتا نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کو یو پی ایس سی کے مساوی خود مختار حیثیت دی جائے تاکہ امتحانی نظام میں شفافیت اور اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے پرچہ لیک جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے  کہا کہ جن طلبہ نے اس بحران کے باعث خودکشی کی، ان کے اہل خانہ کو فی کس ایک کروڑ روپئے معاوضہ دیا جانا چاہئے۔کویتا نے 20 جولائی کو ہونے والی لاٹھی چارج اور پولیس تشدد کے واقعات پر بھی سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس، آر اے ایف اہلکاروں اور متعلقہ سرکاری عہدیداروں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ان مطالبات کے بغیر کوئی بھی اقدام محض وقتی تدارک ہوگا انصاف نہیں۔