Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پانڈیشور تھانہ پولس نے ممنوعہ پٹاخے ضبط کر 2 افراد کو کیا گرفتار*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

مہالایہ سے قبل ممنوعہ پٹاخوں کو ضبط کرنے کے مقصد سے پانڈیشور بازار میں سنیچر کے دن پانڈیشور تھانہ پولس نے چھاپہ ماری مہم چلائی ۔بڑی مقدار میں ممنوعہ پٹاخے ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ اسے فروخت کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار دونوں افراد سرپ بھات بڑوا (پانڈیشور بازار) اور چندر دیو پرشاد (مودی ڈی وی سی پاڑا کا رہنے والا) ہیں۔ملزمین کے خلاف ممنوعہ پٹاخوں ذخیرہ اور فروخت کرنے کے تحت معاملے درج کر پولس نے نے جانچ شروع کردی۔اتوار کے دن دونوں ملزمین کو درگا پور محکمہ عدالت میں پیش کیا گیا۔تھانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ کچھ دنوں سے پانڈیشور بازار پٹاخوں کا ذخیرہ اور فروخت کرنے کی خبر مل رہی تھیں۔پولس اس معاملہ پر نظر رکھی ہوئی تھی۔سنیچر کے دن خصوصی جانچ مہم چلا کر ممنوعہ پٹاخوں کو ضبط کیا گیا اور اسے فروخت کرنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولس نے بتایا کہ اس طرح کی کاروائی آگے بھی جاری رہے گی۔