Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سنگارینی میں ڈیپینڈنٹ ملازمتوں کی فراہمی تک جدوجہد کا عزم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*سنگارینی میں ڈیپینڈنٹ ملازمتوں کی فراہمی تک جدوجہد کا عزم*

*ادارہ کے تحفظ اور  مزدوروں کی بھلائی کی حکومت کو کوئی فکر نہیں*

*حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی کو ورکرس کے ساتھ نا انصافی کا جواب دینا ہوگا: کے کویتا*

حیدرآباد:سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا  کلواکنٹلہ کویتا نے کہا ہے کہ سنگارینی میں میڈیکل اَن فٹ ہونے سے متعلق درخواست دینے والے تقریباً دو ہزار ورکرس کے افراد خاندان کو ڈیپنڈنٹ ملازمتیں فراہم کئے جانے تک ان کی تنظیم اپنی تحریک جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کے انتباہ کے بعد حکومت نے محض رسمی طور پر دو دن کے لئے میڈیکل بورڈ منعقد کیا، جو مزدوروں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔کویتا نے الزام عائد کیاکہ جہاں دو ہزار مزدور میڈیکل بورڈ کے منتظر ہیں، وہیں صرف 120 افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور ان میں بھی 28 مزدوروں کو بورڈ میں طلب کئے جانے کی اطلاع تک نہیں دی گئی۔ مزید برآں میڈیکل بورڈ میں پیش ہونے والوں میں سے صرف 20 فیصد کو ہی اَن فٹ قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ تو سنگارینی ادارے کے تحفظ اور نہ ہی مزدوروں کی فلاح کی فکر ہے ۔ کویتا نے کہا کہ کنٹراکٹرس سے ملنے والے کمیشن کے باعث وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ ادارے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کویتا نے مطالبہ کیا کہ ماضی کی طرح میڈیکل اَن فٹ کا عمل شفاف طریقے سے جاری رکھا جائے اور ورکرس کو ان کا حق دیا جائے۔ انہوں نے سنگارینی کے کوئلہ بیلٹ علاقے سے منتخب کانگریس ارکان اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ورکرس کے ساتھ ناانصافی پر انہیں جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ارکان اسمبلی کو چاہئے کہ وہ حکومت پر دباؤ ڈال کر ہر ماہ کم از کم دو مرتبہ میڈیکل بورڈ کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔کویتا نے ایچ ایم ایس اور تلنگانہ رکشنا سینا کے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کوئلہ بیلٹ کے عوامی نمائندوں سے جواب طلب کریں اور مزدوروں کے حقوق کے لئے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تلنگانہ رکشنا سینا ہر وقت سنگارینی ورکرس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔