Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*موجودہ مسائل کی یکسوئی  پر توجہ دہانی ناگزیر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*موجودہ مسائل کی یکسوئی  پر توجہ دہانی ناگزیر*

*کانگریس اور بی آر ایس  ایک دوسرے پر الزام تراشی کے ذریعہ گمراہ کر رہی ہیں*

*بےروزگار نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم : کے کویتا*

صدر تلنگانہ رکشنا سینا  کلواکنٹلہ کویتا نے بی آر ایس اور کانگریس  کو تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ دونوں جماعتیں ماضی کی سیاست میں الجھ کر موجودہ مسائل کو نظرانداز کر رہی ہیں جس سے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ “تم نے ماضی میں غلطی کی” جیسے بیانات دے کر نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے جبکہ اصل توجہ موجودہ مسائل کے حل پر ہونی چاہئے۔کویتا نے کانسٹبل ملازمتوں کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے کم از کم 20 ہزار آسامیوں کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت صرف 5 سے 6 ہزار ملازمتیں دینے کی بات کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں ہر ضلع کو مناسب نمائندگی نہیں ملے گی اور بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کو حل کرنے کے بجائے دونوں بڑی پارٹیاں نوجوانوں کو غلط سمت میں لے جا رہی ہیں جبکہ تلنگانہ رکشنا سینا نوجوانوں کے حق میں کھڑی ہو کر سرکاری اور خانگی شعبوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔
کویتا نے کہا کہ کورٹلہ حلقہ میں ان کی پارٹی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے اور ڈاکٹر رگھو کی شمولیت سے پارٹی کو بے پناہ طاقت حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ مستقبل میں کورٹلہ حلقہ دو حصوں میں تقسیم ہونے کی صورت میں دونوں حلقوں میں تلنگانہ رکشنا سینا کا پرچم لہرایا جائے گا۔