آسنسول : پی بی آر ایس کے ایف پچھم بردوان سواستھ شاخ کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کے صدر ارندم چٹرجی، سکریٹری پارتھو سارتھی و دیگر ممبران کے علاوہ پچھم بردوان ضلع کے سی ایم او ایچ ڈاکٹر شیخ محمد یونس، آسنسول ضلع اسپتال بلڈ بینک کے انچارج ڈاکٹر سنجیت چٹرجی، بلڈ بینک کے میڈیکل اسٹاف ، چندر کانت سرکار، بھانو سین گپتا، راما رنجن منڈل، بیپل باؤری، بلال خان اور کافی تعداد میں مقامی افراد موجود رہے ۔ تنظیم کے صدر نے کہا کہ گرمی کے موسم میں آسنسول ضلع اسپتال کے بلڈ بینک میں خون کی بے حد کمی رہتی ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے اس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس میں ضلع اسپتال کا بھر پور تعاون ملا ۔










Post Views: 161










