Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

* ایک سو پچیسواں جشن ولادت حضور مجاہد ملت ، دھام نگر* ،

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*125واں جشن ولادت حضور مجاہد ملت ، دھام نگر* ،
—————————————————–
دھام نگر، 8 محرم الحرام 1448 ہجری مطابق 24جون 2026 بروز بدھ آقائے نعمت سرکار مجاہد ملت علیہ الرحمہ کا یومِ ولادت تھا۔ خانقاہی رسم کے مطابق صبح سات بجے حضور صاحبِ سجادہ حضرتِ علّامہ مولانا سید حبیب رضا حبیبی صاحب مزار مقدس کا غسل مبارک عطر و صندل سے کرائے۔
آج کا یہ منظر عرس سے کم نہیں تھا۔ لاکھوں عقیدت مندوں کی بھیڑ تھی لوگ جوق در جوق آرہے تھے۔ ہر آنے والے کے ہاتھ میں پھولوں کے گلدستے اور زبان پر صلی علی کے نغمے گونج رہے تھے۔
دن گیارہ بجے تک طلباء دار العلوم مجاہد ملت کا خصوصی پروگرام حمد ، نعت اورمنقبت کا سلسلہ چلتا رہا۔ دھام نگر شریف کے مختلف تنظیموں ، اداروں کی جانب سے عام طور پر لنگر ، شیرنی اور شربت کا انتظام جگہ جگہ چوراہے پر کیا گیا تھا۔
بعد نماز عصر مختلف محلوں اور بستیوں سے چادر شریف کا سلسلہ گشت کرتے ہوئے خانقاہ حبیبیہ پنہچا جہاں پر شہزادہ حضور حبیبِ ملت نے مزار اقدس پر چادریں چڑھائیں اور عالمِ اسلام کے مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کی حفاظت کے لئے دعاء خیر فرمائیں۔
قاضی محلہ دھام نگر شریف میں بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان اجلاس بنام یومِ حبیب کا اہتمام کیا گیا تھا جسمیں ملک کے معروف و مشہور علماء کرام اور شعراء عظام نے شرکت فرمائیں۔
ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے تمام زائرین اور عقیدت مندوں کا ہم تہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔
محمد تاج الدین حبیبی نظامی،دھام نگر ۔