Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تنظیم آواز کا مشہور ڈرامہ نگار،ڈائریکٹر اور ایکٹر عزیز احمد عزیز کو خراج عقیدت* ۔

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*تنظیم آواز کا مشہور ڈرامہ نگار،ڈائریکٹر اور ایکٹر عزیز احمد عزیز کو خراج عقیدت* ۔
—————————————–
*آپ کے جانے سے ڈرامہ نگاری اور اداکاری میں زبردست خلا پیدا ہو گیا ۔نعمان اسفر خان*
—————————————–
افسوس جس عزیز کی ہم سب کو تلاش ہے،رہتا تو وہ یہیں تھا،مگر اب کہاں رہا ۔یہ خبر ادبی ،سماجی اور اداکاری کے حلقوں میں بہت ہی دکھ کے ساتھ سنی گئی کہ آسنسول سے تعلق رکھنے والے ہندوستان کے مشہور ڈرامہ نگار،ڈائریکٹر اور ایکٹر عزیز احمد عزیز اب اس دنیا سے رخصت ہو کر اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ہیں ۔تنظیم آواز کے ضلع سکریٹری جناب نعمان اسفر خان نے ایک بیان جاری کر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ساتھ ہی مرحوم کی اہلیہ اور بچی سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔موت کی خبر پاتے ہی آواز پسچھم بردوان ضلع کمیٹی کے کارگزار صدر جناب محمد صلاح الدین،ضلع کمیٹی کے فعال رکن جناب مرغوب راہی،آسنسول ریل پار کمیٹی کے صدر جناب محمد نوشاد،آسنسول ٹاؤن کمیٹی کے صدر سابق کاؤنسلر جناب خلیل خان،ٹاؤن کے سکریٹری جناب الیاس راعین،ضلع کمیٹی رکن محمد عمران خان عرف مانی ،محمد مقصود عالم وغیرہ پر مشتمل آواز کی ایک ٹیم نے مرحوم کے گھر جا کر اہل خانہ سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ۔ہم سب کی دعا ہے کہ الله مرحوم کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

Latest News