Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ڈرامہ نگار عزیز احمد عزیز نہیں رہے* *آسنسول میں ڈرامہ کی دنیاکا ایک سنہرا باب کااختتام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

ڈرامہ نگار عزیز احمد عزیز نہیں رہے

آسنسول میں ڈرامہ کی دنیاکا ایک سنہرا باب کااختتام

موت زندگی کی سب سے بڑی سچائی ہے اور اس کا سامنا ہر ذی روح کو کرنا ہے مگر کچھ لوگوں کی دائمی جدائی صرف اہل خانہ کے لئے نہیں بلکہ پورے شہر کے لئے باعث رنج و الم بن جاتا ہے۔ آسنسول کے معروف ڈرامہ نگار وڈرامہ آرٹسٹ، AAA پروڈکشن کے مالک اور شاعر عزیز احمد عزیز کی موت کی خبر سے اہلیانِ آسنسول کے دل غمگین ہوگئے۔ آسنسول میں ڈرامہ کی دنیا کاسب سے اہم نام عزیز احمد عزیز زندگی کی تقریباً 76 بہاریں دیکھنے کے بعد سنیچر کی شب قریب ساڑھے نو بجے اپنی رہائش گاہ کے بستر پر زندگی کی آخری سانس لے کراس جہان آب وگل کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاؤہ صرف ایک شادی شدہ دختر ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ دوبئی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔کچھ دن قبل ہی اہلیہ آسنسول واپس آگئی تھی مگر دختر والد کی موت کی خبر سن کر ان کے آخری دیدار کےلئے وطن روانہ ہوئی۔ ان کے آنے کے بعد کی سوموار کی صبح دس بجے تالپوکھریا قبرستان میں تجہیز وتکفین عمل میں آئی۔ آخری سفر میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی اچھی خاصی تعداد موجود رہی۔ماسٹر محمد سلیمان سے ملی اطلاع کے مطابق آسنسول کی معروف شخصیت محمد یعقوب لالہ کے فرزندعزیزاحمد عزیز کی ابتدائی تعلیم آسنسول عیدگاہ ہائی اسکول سے ہوئی اور آسنسول بی سی کالج سے سائنس میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ڈرامہ کی دنیا میں قدم رکھے۔ اپنی آواز،اداکاری اور ڈرامہ نگاری سے نہ صرف سبھوں کو متاثر کیا بلکہ ڈرامہ کی دنیا کی ایک نسل کی آبیاری بھی کی۔ اسٹیج کے علاؤہ جب کبھی کسی اسکول میں طلبہ کا ثقافتی پروگراموں میں ڈرامہ شامل کیا جاتا تو عزیز احمد عزیز کی خدمات ضرور حاصل کی جاتی۔ عزیز احمد عزیزپوری محنت، لگن اور ایمانداری سے ان طلبا و طالبات کے اندر ایسی چمک ڈال دیتے کہ اسٹیج پر ان ننھے آرٹسٹوں کی اداکاری دیکھ کر سامعین دنگ رہ جایا کرتے تھے۔ اس عظیم فنکار کی موت کے ساتھ ہی آسنسول میں ڈرامہ کی دنیا کا ایک سنہرا باب مکمل ہوگیا۔

Latest News