Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*حسین پبلک اسکول کاجشن یوم آزادی* *ننھے منے بچے وبچیوں کے شاندار مظاہرے کی سبھوں نے کی ستائش*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*حسین پبلک اسکول کاجشن یوم آزادی*
*ننھے منے بچے وبچیوں کے شاندار مظاہرے کی سبھوں نے کی ستائش*


شمالی آسنسول کے بابو تالاب میں واقع حسین پبلک اسکول کی انتظامیہ نے ملک کی آزادی کی 80 ویں سالگرہ کا جشن بڑے دھوم دھام سے منایا۔ اتوار کے دن بابو تالاب شیش محل میرج ہال میں منعقدہ یوم آزادی کی اس تقریب میں اسکول کے ننھے منے طلباء وطالبات نے دیش کی محبت میں ڈوب کر تقاریر اور ڈرامے پیش کرنے کے ساتھ حب الوطنی کے نغموں پر تھرکتے ہوئے ہلکے پھلکے ڈانس کا خوبصورت نمونہ پیش کیا۔کوئی گاندھی جی تو کوئی نیتاجی سبھاش چندر بوس بن کر دیش کی آزادی کی تحریک چلارہے تھے تو کوئی فوجی بن کر دیش کی سرحدوں پر ٹکا ہوا بھی نظر آیا ۔ بچوں نے تمام ایونٹ کےلئے مخصوص ڈریس کوڈ استعمال کیا۔ ان بچے وبچیوں کے شاندار مظاہرے کو دیکھنے کے لئے گارجینوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہی اور سبھوں نے ان بچوں کی خوب خوب ستائش کرنے کے سات اسکول کے اساتذہ اور استانیوں کی بھی خوب تعریف کی جن کی محنت کا رنگ ان بچوں کے مظاہرے میں صاف جھلک رہا تھا۔

Latest News